بھارتی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے کشمیری حریت رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائی میں میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کو نئی دہلی طلب کرلیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نسیم گیلانی کو بھی جھوٹے مقدمے میں پوچھ گچھ کے لئے پیر کو نئی دہلی طلب کیا ہے۔
ایجنسی نے 26 فروری کو حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے تھے اور جھوٹے مقدموں میں کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا ہوا ہے۔
دوسری طرف قابض انتظامیہ نے گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید تنہائی میں منتقل کردیا ہے۔
ادھرجموں کشمیر لیبر فرنٹ کا کہنا ہے کہ بیمار یاسین ملک کی طبیعت میں مزید خرابی کی ذمہ دار قابض انتظامیہ ہوگی۔
.......