اردو
Saturday 11th of January 2025
0
نفر 0

سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی بھیجنے کی درخواست

۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کےایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ایجنڈے میں سرفہرست رہا جہاں نئے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی جانب سے انکا بے مثال اور غیر معمولی استقبال کیا گیا۔ شاہ سلمان
سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی بھیجنے کی درخواست

کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کےایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ایجنڈے میں سرفہرست رہا جہاں نئے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی جانب سے انکا بے مثال اور غیر معمولی استقبال کیا گیا۔ شاہ سلمان اپنے قریبی دوست ممالک پاکستان،مصر اورترکی سے ملکرسعودی سرحدوں کو دولت اسلامیہ (داعش ) سے محفوظ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے بعد وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کا دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنے سمیت تمام اہم معاملات پر ایک ہی نکتہ نظر ہے۔

حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ اگرچہ حکومتی عہدیدار نے اسکی تفصیل نہیں بتائی تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ریاض چاہتا ہے کہ دولت اسلامیہ کیخلاف لڑائی کیلیے اسلام آباد اپنے فوجی دستے سعودی عرب میں بھیجے۔ایک دوسرے حکومتی اہلکار نے بتایا کہ جواب میں سعودی حکومت نے پاکستان کو اقتصادی پیکیج کی پیشکش کی ہے جس میں تیل کی موخر ادئیگیوں پر ترسیل بھی شامل ہے تاہم وزیراعظم نوازشریف نے اس درخواست پر سعودی عرب کوکوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔پاکستان اس مسئلہ پر تذبذب کا شکار ہوگیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر داعش دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا ، سعودی عرب کو داعش دہشت گردوں اور القاعدہ دہشت گردوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ سعودی عرب خود دہشت گردوں کا سرپرست ہے لیکن اب کچھ صورتحال مختلف نظر آتی ہے کیونکہ سعودی عرب کی آستین کے پروردہ سانپ اپنا رخ کبھی بھی سعودی عرب کی طرف کرسکتے ہین اگر چہ سعودی عرب تلاش کررہا ہے کہ دہشت گردوں کو عراق اور شام میں لڑنے اور مصروف رکھنے کے لئے ہر قسم کی سہولیات وہیں فراہم کرے ۔ لیکن اب عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کا قافیہ حیات تنگ ہوگیا ہے اور وہ اب سعودی عرب کا رخ کرسکتے ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

روس کے صدر جمہوریہ نے رہبر انقلاب کو مخصوص ہدیے ...
سعودی عرب میں ایک بار پھر شیخ نمر کی حمایت میں ...
یمنی حکومت کا شیعہ آبادی پر راکٹ حملہ
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی بھیجنے کی درخواست
آل سعود اور داعش میں کوئی فرق نہیں دونوں امریکہ ...
امام خمینی (رح) سے عالمی اہل بیت اسمبلی کے کارکنوں ...
اگلے دس سالوں میں برطانیہ میں اکثریت مسلمانوں کی ...
رہبر معظم انقلاب کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
فرانس کی وزیر تعلیم کی جانب سے طلباء کی ماوں پر ...

 
user comment