یمن کے شیعہ الحوثی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ العمیشہ کے علاقے کے چند گاؤں پر جو صدہ صوبے میں واقع ہیں،پر راکٹ اور جدید ہتھیاروں سے حملہ ہوا ہے۔
الحوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوچ ملٹری پیس سے چار میزائل راکٹ العمیشہ کے علاقوں پر داغے گئے جن کا سبب سامنے نہیں آیا،اپنے ایک بیان میں الحوثی گروہ نے شیعہ آبادیوں پر میزائل داغے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے تا ہم جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ 11فروری 2010ء کو شیعہ حوثی گروہ اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو چکا ہے،جس کی تجدید 21جون 2010ء کو بھی کی جا چکی ہے۔
source : http://www.urdu.shiitenews.com