کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدامالک حوثی نے قومی شہداء کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آل سعود اور داعش دونوں امریکہ کے آلہ کار ہیں جو علاقہ میں امریکی پالیسیوں کو اجرا کررہے ہیں اور مسلمانوں کی توجہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کیطرف سے ہٹا کر انھیں داخلی بحران سے دوچار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام نے قومی و ملکی استقلال، آزادی اور جمہوریت کے لئے سیکڑوں شہداء پیش کئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی حکومت یمنی عوام کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل عام پر کمر بستہ ہے اوریمنی عوام سرکٹا سکتے ہیں لیکن اس دور کے یزیدیوں کے سامنے سرجھکا نہیں سکتے انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کاد فاع کررہے ہیں اور ملکی دفاع کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
بدرالدین عبدالملک حوثی نے کہا کہ یمنی عوام کو اس وقت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مجرمانہ ، وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم کا سامنا ہے یمنی عوام عالمی شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور اپنے ملک کی سرافرازی اور سربلندی کے لئے دفاع کررہے ہیں۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ داعش اور آل سعود صرف امریکہ کے غلام اور مزدور ہیں ہماری اصل لڑائی امریکہ اور اسرائیل سے ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن جنگ میں امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی شکست یقینی ہے کیونکہ سعودی عرب کے ظالم و جابر حکام کو امریکہ جیسےبڑے شیطان کی حمایت حاصل ہے اور یمن کے مظلوم عوام کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل ہے جس کا حامی خدا ہو اس کی فتح یقینی ہے۔
source : abna24