اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

مسجد اقصی کی شہادت کا خطر

 


مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے نیچے اور قرب و جوار میں کھدائی کی کارروائیوں سے مسجد اقصیٰ کی شمالی دیوار میں خطرناک دراڑیں پڑ گئیں ہیں۔

مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کی تعمیر و مرمت کے ادارے اقصیٰ فاونڈیشن نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی وضو گاہ کی جگہ پر دراڑیں سات میٹر لمبی ہیں۔ ان دراڑوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ دراڑیں مسجد اقصیٰ کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

خبر رساں ادارے القدس پریس نے اقصیٰ فاونڈیشن کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کی شمالی دیوار میں دراڑوں کی وجہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے قریبی علاقے ”باب حطہ“ میں مسلسل کھدائی کا عمل جاری رکھنا ہے۔ بالخصوص زیر زمین راستہ بنانے کے لیے العمریہ اسکول کے نیچے کھدائی کی جارہی ہے جو مسجد سے چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کھدائی کا عمل مسجد اقصیٰ کی حدود کے اندر ہو رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کے ذریعے روزانہ بڑی مقدار میں مٹی باہر لائی جاتی ہے۔

الاقصیٰ فاونڈیشن نے مسجد اقصیٰ کو بچانے کے لیے عالم اسلام کے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا ہے۔


source : http://alqamar.info/2010/2010/02/11/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D8%A7%D9%82%D8%B5%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%DB%81%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%81.html
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد

 
user comment