اردو
Wednesday 7th of June 2023
0
نفر 0

مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا تسلسل انتہائی مذموم فعل ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا تسلسل انتہائی مذموم فعل ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

 

لاہور، 14 جون 2007ءتحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بغداد میں بم دھماکے میں امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ کے مزار کے ایک حصے اور دومیناروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے اندر انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ ایسے واقعات سے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو مشتعل کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی سرزمین اہل بیت اطہار کے مزارات کی بدولت ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس ہے اور اس خطے سے مسلمانوں کی جذباتی وابستگی ہے اس لیے مزارات کو نشانہ بنا کر شرپسند قوتیں امت مسلمہ کے جذبات بھڑکا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے امن کو سوچی سمجھی سازش کے تحت وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے تباہ کیا گیا اور اب مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا تسلسل انتہائی مذموم فعل ہے۔ فساد پھیلانے کیلئے اسلام دشمن عناصر مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ مسلمان متحد نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کرنا عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں شدید غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ عراق میں ایسے واقعات کے تسلسل کو نہ روکا گیا تو اس کی ذمہ داری بڑی طاقتوں پر ہو گی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مطالبہ کیا کہ یو این او عراق میں امن و امان کی بحالی اور مقدس مقامات کی حفاظت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں قیام امن اور مزارات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلم ممالک کے حکمران او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مؤثر کردار ادا کریں۔


source : http://minhajulquran.wordpress.com/category/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%DB%8C%DA%BA/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

منی کے المیہ میں 114 ہندوستانی حجاج شہید
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
مصری فوج نے سینا میں داعش کے سربراہ سمیت 46 وہابی ...
اسلامی بيداری كے مكہ منتقل ہونے سے سعودی عرب وحشت ...
چیچنیا میں اہل سنت کانفرنس نے سعودیوں کو اہل سنت ...
فرانس کی وزیر تعلیم کی جانب سے طلباء کی ماوں پر ...
پاکستان میں مزید 5 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی
تاتارستان كی مسلمان خواتين كی سائٹ كا افتتاح

 
user comment