اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

استعماری طاقتیں، نوجوانوں کو علما سے دور کرنے کی سازش پر کاربند: آئی ایس او

آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں محسنین ملت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں استعمار کی سازش ہے کہ نوجوان علما سے دور ہو جائیں، شہدا کا بنیادی کام مصنوعیت کے نظاموں
استعماری طاقتیں، نوجوانوں کو علما سے دور کرنے کی سازش پر کاربند: آئی ایس او

آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں محسنین ملت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں استعمار کی سازش ہے کہ نوجوان علما سے دور ہو جائیں، شہدا کا بنیادی کام مصنوعیت کے نظاموں سے ٹکرانا ہے، بابصیرت قیادت سادگی کے ساتھ ہمہ وقت میدان میں موجود رہتی ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عقیدے اور مذہب کی آزادی کے لئے قائم کیا گیا تھا مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔ مقررین نے ملت تشیع کے سابق قائدین کے کردار و افکار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ شہید عارف حسین الحسینی کو ہم نے نہیں پہنچانا تھا مگر دشمن نے پہچان لیا تھا۔ آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر علی مہدی نے تنظیمی برادران و خواہران کو ملت تشیع کے قائدین کے ایام وصال کی مناسبت سے ہدیہ تعزیت پیش کیا۔  مقررین نے کہا کہ اگر وہ معاشرے کے لئے کوئی بڑا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو اپنی پسندیدہ ترین دس شخصیات کا انتخاب کریں اور ان کی ایک ایک خوبی، خصوصیت اپنے اندر پیدا کریں، چاہیے اس کے لئے برسوں کیوں نہ خرچ ہو جائیں، ایک وقت ایسا آئے گا کہ ان شخصیات کی خوبیوں کا آپ مجموعہ بن چکے ہونگے۔

علامہ مفتی جعفر حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ آپ سب قابل تحسنین ہیں کہ آپ نے اپنے محسنین کو یاد رکھا، محسن ملت مفتی جعفر حسین زمانہ شناس تھے۔ جب قائد زمانہ شناس ہو گا تو قوم بیدار ہو گی۔ مولانا صفدر حسین نجفی مرحوم کی خدمات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا مولانا صفدر حسین نجفی کی ذاتی، سیاسی اور تربیتی زندگی مشعل راہ تھی۔ آج ان کے شاگرد سینکڑوں علما دنیا بھر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر عملی سیاست میں قدم رکھا اور سرزمین پاکستان میں پہلی مرتبہ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگایا۔ اس وقت اکثر علما اس حقیقت کا ادراک نہیں رکھتے تھے، آج ثابت ہو گیا۔ محسنین ملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق چیئرمین آئی او افسر حسین خان نے کہا کہ شیعہ قوم کا اسلام آباد میں پہلا احتجاجی مظاہرہ ایوب خان کی آمریت میں سید محمد دہلوی کی قیادت میں ہوا اور شیعہ دینیات کا نفاذ اسی دھرنے کی وجہ سے عمل میں آیا۔ اس عظیم کامیاب مظاہرے میں مادی ضرورتیں قبلہ صفدر حسین نجفی نے فراہم کیں۔ آغا علی الموسوی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے بیٹے آغا حیدر علی موسوی نے کہا والد محترم کا رویہ ہم سے دوستوں جیسا تھا، والد صاحب 84 برس حیات رہے، کبھی نہیں دیکھا کہ اول وقت میں نماز نہ ادا کی ہو۔ مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابغہ روزگار شخصیات اپنے اندر کمالات کی دنیا سموئے ہوئے، دنیا کو کمال کے راستے پر گامزن کرتے دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم ملت کے جن محسنین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، وہ دین مبین کے خدمت گزار اور تکبیر سازی امت کے معمار تھے


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عرا ق، سامرا کے قریب درجنوں داعشی واصل جہنم
شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
ایرانی عوام ذلت و خواری کے ساتھ حج نہیں کر سکتے: ...
اسلامی دنيا كے ساتھ بہتر تعلقات كے قيام كے لیے ...
سرینگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں/ ...
ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں ایک ہزارسے زائد ...
پرویز رشید نے عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کو ...
پاکستان میں لعل شہباز قلندرکے مزار پرخونخوار ...
ایران کے صوبہ زنجان میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد

 
user comment