بين الاقوامی گروپ: گذشتہ شب حرم حضرت زينب(س) كے قريب بم دھماكے میں متعدد افراد شہيد اور زخمی ہوگئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ شام میں جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں كے حملے میں اضافہ ہوگيا۔
تازہ ترين دہشت گرد حملہ گذشتہ شب حرم حضرت زينب (س) كے قريب ہوا جب ايك بم دھماكے میں متعدد افراد ہلاك اور زخمی ہوگئے۔
رپورٹ كے مطابق اس دھماكے میں سات افراد ہلاك اور پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماكہ اتنا شديد تھا كہ ايك تين منزلہ عمارت گر گئی اور اس كا ملبہ ساتھ والی عمارت پر گرا جسے كافی نقصان ہوا۔
source : http://www.iqna.ir