بين الاقوامی گروپ: مصر كے شہر اسكندریہ كے ثقافتی ہال رشدی میں استقبال رمضان كے سلسلہ میں 11 جولائی كو " قرآنی نقطہ نظر سے صدر اسلام میں مصر كا مقام " كے عنوان سے سيمينار منعقد ہوگا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے یہ سيمينار 11 جولائی سے 18 جولائی تك جاری رہے گا اور مصر كے مقامی وقت 10 بجے صبح اسكندریہ شہر كے ثقافتی ہال رشدی میں شروع ہوگا،اس میں عصام الدين حسن خطاب كریں گے۔
ذرائع كے مطابق دوسرا سيمينار شہر كے كلچرل سنٹر مصطفی كامل میں منعقد ہوگا جس كا عنوان مذہبی خطابت اور تعصب كے اثرات ہے. تيسرا سيمينار ثقافتی مركز "الانفوشی" میں ہوگا جس كا عنوان مقدس مقامات كی حمايت اور ان كی توہين كی مخالفت ہے۔
source : http://www.iqna.ir/