اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

پاکستانی حکومت یوم القدس کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی عالمگیر تحریک کی حمایت کے لئے القدس کانفرنس بعنوا
پاکستانی حکومت یوم القدس کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی عالمگیر تحریک کی حمایت کے لئے القدس کانفرنس بعنوان ”القدس امت اسلامی کا مرکز و محور“ پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی زیر صدات اسکاﺅٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ القدس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اظہر علی ہمدانی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، معروف خاتون دانشور ڈاکٹر عالیہ امام، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی نیشل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے خطاب کیا۔ القدس کانفرنس میں سمیت انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یمن، شام، مصر، لیبیا، شام اور پاکستان میں خراب حالات کے اصل ذمہ دار صہیونی ہیں، موجودہ خطے کے خراب حالات کے اصل ذمہ دار اسرائیل و انڈیا ہے، حکمرانو ں کو مظلوم فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے عملی اقدامات کرنا چایئے، اپنی مشترکہ جدوجہد سے ہی مسئلہ کا حل ممکن ہے۔ ڈاکٹر عالیہ امام نے کہا کہ مسئلہ فلسطین نے تاریخ کو تین سبق دیئے، سامراجی نظام نے فلسطین کے مسئلہ کو پیدا کیا، معاشی، سماجی طور پر مظلوم فلسطینی عوام کو محکوم بنا دیا، جو تقسیم در تقسیم کے فارمولا کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، سامراجی قوتوں کے خلاف اب دنیا بھر کے انسانوں کو کھڑا ہونا پڑے گا، مسئلہ فلسطین صرف امت مسلمہ کا نہیں یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، اگر پوری دنیا نے اس کے حل کی کوششیں نہیں کیں، تو اس دنیا پر سامراجی قوتوں کا قبضہ ہو جائے گا، اور کوئی ملک بھی ان سامراجی قوتوں کے عزائم سے محفوظ نہیں رہے گا۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ فلسطین فاﺅنڈیشن کو مسئلہ فلسطین کی مکمل اگاہی کیلئے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی ضرورت ہے، ملکی حالات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فلسطین فاﺅنڈیشن کی جانب سے کوششوں کو سراہتا ہوں، آج بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین کو مسلم امہ نے پس پش ڈال دیا ہے، آج امت مسلمہ آپس میں دست گریباں ہیں، آج جو کچھ مسلم ممالک یمن میں کر رہے ہیں، وہ انتہائی افسوسناک ہے، ان ممالک کو چاہیے کے احترام رمضان کا خیال رکھ کر جنگ بندی کا اعلان کریں۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمانوں میں فساد پیدا کرنے کی سازش اسرائیلی صہیونی ایجنڈا ہے، فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی، انشااللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا، اور ہم قبلہ اول بیت مقدس میں اکھٹے نماز ادا کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یوسف بونیری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے، یہودیوں نے دھوکے سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، اور عرب حکمرانوں نے اس گھناؤنی سازش میں اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا، باچا خان کا نظریہ فلسطین پر واضح ہے، جس کی رُو سے خطے میں موجود مظلوم فلسطینی عوام کو ان حق ملنا چاہئے، اور اسرائیل کے وجود کو ختم ہونا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کے مظلوم فلسطینی عوام کو سلام ہے کہ جو اسرائیلی مظالم کے آگے جھکے نہیں، فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہیے، غاصب اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو مل کر جدوجہد کرنی چاہئے، عرب حکمرانوں نے فلسطینی عوام کو ہمیشہ دھوکا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف 127 دن کا دھرنا فلسطین کیلئے نہیں کر سکتی ہے، ہمیں اپنے دامن میں جھاکنا چاہئے، امت مسلمہ کی یکجہتی سے ہی فلسطینی مسلمانوں کا ان کا حق دلوایا جا سکتا ہے، یکجہتی پاکستان ہی یکجہتی فلسطین ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو مسئلہ فلسطین اور عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں سے متعلق آگاہی دینے کیلئے مختلف عوامی پروگرامات کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں فلسطینی مسلمانوں کی آواز فلسطین فاﺅنڈیشن کے ذریعہ پہچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں شیعہ طلباء کے خلاف ...
عرا ق، سامرا کے قریب درجنوں داعشی واصل جہنم
شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
ایرانی عوام ذلت و خواری کے ساتھ حج نہیں کر سکتے: ...
اسلامی دنيا كے ساتھ بہتر تعلقات كے قيام كے لیے ...
سرینگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں/ ...
ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں ایک ہزارسے زائد ...
پرویز رشید نے عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کو ...
پاکستان میں لعل شہباز قلندرکے مزار پرخونخوار ...

 
user comment