اردو
Sunday 30th of June 2024
0
نفر 0

23مئی کو شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئٹہ میں کفن پوش ریلی نکالی جائے گی

بلوچستان شیعہ کانفرس اور شہداء بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اشرف زیدی نے کہا کہ ملتِ جعفریہ کے خلاف کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناچاری امام بارگاہ میں کفن پوش اجتماع اور اُس کے بعد ریلی نکالی جائیگی۔اُن کہنا تھا کہ 23مئی کو ہونے والی اجتماع میں ملک بھر سے علماء کرام کو بلوایا جارہا ہے تاکہ ملت جعفریہ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل مرتب کیا جا ئیگا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بلوچستان میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور رہنماؤں کے ساتھ پنجابی امام بارگاہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا ۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی اس لیے وہ مستعفی جائے ۔اُن کا کہنا تھا بلوچستان ،کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی د ہشت گردی کے خلاف 23مئی کو ناچاری امام بارگاہ میں ہونے والے اس اجتماع میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی ،مجلس وحدت مسلمین سیکریٹری راجہ ناصر ،علامہ ساجد علی نقوی ،حامد علی موسوی سمیت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اہم عمائدین شرکت کرینگے۔ 
شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ گورنر بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اور صوبائی کابینہ کی ا ب تک کسی خانوادے شہید سے تعزیت اور کسی بھی قسم کی معاونت نہ کرنا قابل مذمت ہے شیعہ رہنماؤں نے کہاکہ بلوچستا ن حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ بلوچستان حکومت تا حال ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور نہ ہی اب تک کسی دہشت گرد کو عملی طور پر گرفتار کرسکی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 23مئی کو ہونے والی کفن پوش ریلی عملی طور پر پرُ امن ہوگی اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرکے اپنی وحدت کا ثبوت دیں۔
اجلاس کے آخر میں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا بلوچستان میںنیٹ ورک ختم کیا جائے اور مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=188810
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میکسیکو کے شہر ٹمیسکو کی نومنتخب میئر قتل
طالبان کا افغان فوج پر حملہ کئی فوجی اہلکار ہلاک
تکریت میں داعش سے وابستہ ۴۵ دھشتگرد ہلاک
23مئی کو شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئٹہ میں کفن پوش ...
داعش نے عید قربان کے دن بجائے جانوروں کے انیس ...
ہندوستان میں امام حسين كی ياد میں اہل سنت كی مجالس
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی ...
فرانس کے شہر اسٹرسبرگ میں 30 سال انتظار کے بعد ...
مسجد الاقصی كو نذرآتش كرنے كے سالانہ دن كی مناسبت ...
اسلامی ممالك كو بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ...

 
user comment