اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

شیعیان اہل بیت (ع) کی غیر معمولی گرفتاریاں

 سعودی حکام نے گذشتہ کئی برسوں سے شیعیان اہل بیت (ع) کے خلاف اپنی ظالمانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے الاحساء کے علاقے میں غیرمعمولی گرفتاریوں کا سلسلہ وسیع تر کردیا ہے۔ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 25 شیعہ باشندوں کو محرم و صفر کے دوران عاشورا کے پرچم اور علم اٹھانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ افراد عدالت میں پیش کئے بغیر الاحساء کے عمومی جیلخانے میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔  ان شیعہ نوجوانوں کو اسکولوں، دفتروں، یونیورسٹیوں سے یا گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی اوسط عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔  یادرہے کہ سعودی حکام گذشتہ 5 برسوں کے دوران فرقہ وارانہ آزار و اذیت کی سطح وسیع کرتے ہوئے اہل تشیع کے خلاف استبدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان برسوں کے دوران شیعیان اہل بیت (ع) کی دسیوں مسجدیں، امامبارگاہیں، مدارس اور دینی مراکز بند کردیئے گئے ہیں مگر نہ تو فکر و رائے کی آزادی کے دعویدار ذرائع ابلاغ نے کوئی رد عمل دکھایا ہے اور نہ ہی نام نہاد بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں نے اس ظلم پر کوئی آواز اٹھائی ہے۔


source : http://abna.ir/list.asp?lang=6&gid=0&pg=5
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں ...
فرانس ؛ مسلمان نوجوانوں كا سالانہ اجلاس منعقد ہو ...
اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے ...
ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے ...
ترکی میں بم دھماکے کے بعد دھشتگردی کے خلاف مظاہرہ
مغرب، سقوط کے دھانے پر !
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، سات ...
مكہ مكرمہ میں قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن ...
داعش نے الانبار میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال ...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک مسجد پر شدت پسندوں ...

 
user comment