اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے دوسری مرتبہ عراق کے صوبہ الانبار میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش نے صوبہ الانبار کی یونیورسٹی کے اطراف اور التامیم کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
عراقی فوج نے دس روز قبل الانبار یونیورسٹی کو داعش کے قبضے سے آزاد کر لیا تھا جبکہ داعش نے اس بھاری شکست کے بعد اس علاقے پر کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کر دیا۔
داعش نے فروری کے مہینے میں بھی تکریت کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔