اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں متحد ہوجائیں: آغا حسن

ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں متحد ہوجائیں: آغا حسن

 سرینگر/کشمیری حریت پسند قوم کے جذبہ حریت و مزاحمت کے آگے بے بس ہو کر آب بھارت تنازعہ کشمیر کے قانونی شواہد مٹانے اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کی گھناونی سازشوں پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 35A کی منسوخی کیلئے دائر کی گئی عرضداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شالنہ پانپور میں منعقدہ سالانہ مجلس حسینیؑ کے دوران کیامجلس عزامیں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 35A اور دفعہ 370 ریاست کی خصوصی پوزیشن کا مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ آئین ہند میں تنازعہ کشمیر کے قانونی شواہد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے یہاں کی تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل تک مذکورہ دفعات کی حفاظت ریاست کی ہر اُس سیاسی جماعت کی منصبی ذمہ داری ہے جو یہاں کے عوام کی نمایندگی کا دعویٰ کرتی ہے۔مزاحمتی قائدین اور اراکین کو فرضی کیسوں میں الجھا کر پابند سلاسل کرنے کی کاروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ حکومت ہند کشمیری حریت پسند عوام کے سیاسی احساسات کی ترجمانی کرنے والی مزاحمتی قیادت کے عزم و حوصلے کو توڑنے اور قیادت سے قوم کو بدظن کرنے کی سعی ناکام کرکے ایک تیر سے دو شکار کھیلنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ 15 اگست کو تاریخ کشمیر کا ایک دلخراش دن قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ طاقت و تشدد کے بل پر کشمیری عوام کا حق آزادی چھین کر بھارت اپنی آزادی کا جشن منا رہا ہے ۔بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے زخموں کی نمک پاشی کر رہا ہے۔آغا صاحب نے وادی کے اطراف واکناف میں فورسز اور حریت پسند عساکر کے درمیان معرکہ آرائیوں کے دوران نہتے احتجاجیوں پر فورسز کے جبرو تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بربر یت سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زائرین کربلا کے راستے میں دھماکہ خیز مواد والے ...
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو ...
صنعا میں فوجی چھاونی پر انقلابیوں کا قبضہ
میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم ...
صومالیہ میں شدید قحط سالی، 48 گھنٹوں میں 110 افراد ...
ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں ...
فرانس ؛ مسلمان نوجوانوں كا سالانہ اجلاس منعقد ہو ...
اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے ...
ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے ...

 
user comment