سماجی:
ایرانشہر کے امام جمعہ نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کو مسلمان خواتین کے لئے نمونہ قرار
دیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین عبدالھی نے گزشتہ روز ایرانشہر میں حجاب کے موضوع
پر ایک سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا حضرت زہراء(س) تمام خواتین کے لئے نمونہ اور عفت وپاکدامنی کا مظہر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا حجاب خواتین کے لئے آرام وسکون کا موجب ہے۔
واضح رہے کہ ایرانشہر کی بعض خواتین نے اس قسم کے سیمینارز کے انعقاد کو دینی عقائد کی ترویج کے لئے بہت
موثر قرار دیا اور اس سیمینار کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔
source : http://www.shabestan.net/ur/pages/?cid=4588