اردو
Sunday 16th of June 2024
0
نفر 0

امریکا نے مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، اسرائیل

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے  مفادات کے تحفظ کی واضح یقین دہانی کرا دی ہے کہ مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی پیشرفت سے تل ابیب متاثر نہیں ہوگا۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے مستقبل کی فلسطینی ریاست غیر فوجی ہونے کی یقین دہانی بھی مانگ لی۔اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے دو ہفتے پہلے نتن یاہو کو ذاتی پیغام میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی اقوام متحدہ کے تحت کوششیں اسرائیل کی اسٹرٹیجک ڈیٹرنس صلاحیت بڑھانے پر اثر انداز نہیں ہوں گی جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مفادات کے لئے کوئی قرار داد بھی منظور نہیں ہوگی۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وزیر اعظم بن یا مین نتن یاہو نے یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہو گا اور خطے میں اس کا اثررسوخ کم کرنے کے لئے مستقبل کی فلسطینی ریاست غیر فوجی ہونی چاہیے ۔


source : http://www.urdutimes.com/international/35-general/41381-2010-05-31-10-12-07
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آیت ‌الله جوادی آملی: خداوند عالم عدل محض ہے
مسلمانوں كے عبادی مراكز پر دھماكے عالمی استكبار ...
خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے ...
عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی ...
قطر ؛ قرآن كريم میں مذكور پودوں كی تصاوير پر ...
یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ میں 7 ...
ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے ...
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت ...
مسلمان حضرت ولی عصر (عج) كے ظہور كی راہ ہموار كریں
کتاب زندگانی امام صادق﴿ع﴾ کا روسی زبان میں ترجمہ

 
user comment