اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، نفسیاتی مریض اور جھوٹی ہے:حماس تنظیم دہشت گرد نہیں مزاحمت کار جنگجو ہیں.

بین الاقوامی:ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی تحریک حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق:ترک وزیر اعظم نے وسطی شہر قونیہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ''حماس کے کارکنان مزاحمت کار جنگجو ہیں جو اپنی سر زمین کے دفاع کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک الیکشن جیتا ہے''۔ ان کی یہ تقریر ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی ہے جبکہ استنبول میں دس ہزار سے زیادہ افراد نے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی اور زبردست نعرے بازی کی۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ''میں نے یہ بات امریکی عہدے داروں کو بھی بتائی ہے اور آج بھی میری سوچ یہی ہے کہ میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتا بلکہ وہ مزاحمت کار ہیں اور اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں''۔
رجب طیب ایردوان نے گذشتہ سوموار کو غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی بحری قزاقوں کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے خلاف سخت لب ولہجہ اختیار کر رکھا ہے۔ صہیونی حملے میں نو ترک شہری شہید ہو گئے تھے۔ انہوں نے حماس کو ایک جمہوری پلیٹ فارم میں تبدیل ہونے کا موقع نہ دینے پر مغربی طاقتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اہل مغرب کو مخاطب ہو کر کہا کہ ''آپ انہیں ایک موقع کیوں نہیں دیتے؟ انہیں جمہوری جدوجہد کرنے دیں''۔ انہیں ریلی میں شریک اپنے کارکنان کے نعروں کی وجہ سے متعدد مرتبہ اپنی تقریر روکنا پڑی۔
رجب ایردوان نے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور کہا کہ'' اسرائیلی حکومت منافق، نفسیاتی مریض اور جھوٹی ہے''۔ غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی قافلے کا اہتمام ترکی کے ایک خیراتی ادارے نے کیا تھا اور اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہونے والے چھے بحری جہازوں میں زیادہ تر ترک شہری سوار تھے۔
ادھر استنبول میں اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں شہید اور گرفتار ہونے والے امدادی کارکنان کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں دس ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایک صحافی سمیت نو ترک شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام تاریخی بایزید مسجد میں کیا گیا تھا۔


source : http://www.shabestan.net/ur/pages/?cid=4754
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح
جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...

 
user comment