اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم منموہن سنگھ:

ھندوستان وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 7 ستمبر کو کہا کہ اسلام نے ہندوستان اور بنگلہ دیش پر گہرے نقوش چھوڑ دئیے ہیں۔ یہ اسلام کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کہ دونوں ملکوں میں لوگ بھائی چارہ، اخوت اور محبت سے رہتے ہیں۔

ڈھاکہ: ھندوستان وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 7 ستمبر کو یہاں پر ڈھاکہ یونیورسٹی میں پروفیسروں اور طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے دونوں ملکوں کے عوام مذہبی آزادی سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری کا یہ عالم ہے کہ لاکھوں لوگ آج بھی خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر اپنی مرادیں پوری کرنے کی غرض سے جاے ہیں۔ 

بنگلہ دیش کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مذہبی انتہا پسندی کو رد کیا ہے اور اعتدال پسندی کو بڑھاوا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے لوگوں نے برطانوی سامراجیت کے خلاف جنگ لڑی۔ دونوں ملکون کو اکھٹے ہوکر اس خطے سے افلاس اور غربت کو ختم کر نے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گنگا اور برہمپتر دریاؤں سے دونوں ملکوں کے عواموں کو فائدہ ہورہا ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں کی ثقافتی ورثاء بھی ایک ہے۔ چاہے وہ گردویو رابندر ناتھ ٹیگور ہو یا قاضی نظر الاسلام۔ دونوں ملکوں کے لوگ ان دو عظیم شخصیات کو عزت اور احترام کرتے ہیں۔ منموہن سنگھ نے بنگلہ دیش کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ملک سے غربت دور کر نے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ سیاسی اتھل پتھل کے باوجود بنگلہ دیش میں جمہوریت کیجڑیں مضبوط ہوگئی ہیں۔ وزیر اعم نے کہا کہ بنگلہ دیش اسلامی دنیا کا ایک اہم رکن ہے ۔ جنوبی ایشیاء پر تذکرہ کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سارک کے ذریعہ اس خطے کو اقتصادی ، سیاسی وثقافتی خطہ بناناچاہئے۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ خطے کے لوگوں میں باہی اشتراک میں کچھ دشواریاں پی آرہی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے دونوں ملکوں پر اثر پڑا ہے۔ انتہا پسند طاقتیں ہماری معاشیت اور گنگا جمنی تہذیب کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ہم اکھٹے ہوکر اس طاقت کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں سے بنگلہ دیش کو آزاد ملی۔


source : http://www.taghribnews.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نسل پرستانہ بیانات، امریکی رپورٹر کی قتل کی وجہ ...
آیت‌اللہ سیستانی کی طرف سے قمہ زنی کی تأئید کا ...
امریکہ میں اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ...
ہندوستان کے بے مثال خطیب مولانا مرزا اطہر دار ...
اسلامي بيداري کے موضوع پر تصوير، پوسٹر اور ...
اسپین کے شہر بارسلونا میں اذان پر پابندی
سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا ...
چين كے صوبہ شين جيانگ میں مذہبی سرگرميوں پر ...
مساجد، اسلامی معاشرے کا نقطہ امید ہیں
آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین

 
user comment