بین الاقوامی: القدس کے قریب ابوغوش نامی دیہات میں عنقریب احمد قادروف نامی مسجد کا افتتاح ہو رہا ہے اس مسجد میں 3 ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہو گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے کہا القدس کے قریب ابو غوش نامی دیہات میں اس سال اکتوبر میں ایک مسجد کا افتتاح ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا شہر القدس سے 10 کلو میٹر فاصلے پر چیچنی شہریوں کے کہنے پر یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے اور مسجد کے تمام اخراجات جمہوریہ چیچنیا نے برداشت کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مسجد میں 3 ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ یاد رہے کہ مسجد الاقصی اور مسجد عمر کے بعد یہ مسجد اس علاقے کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
source : http://shabestan.net