اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

عراق وپاکستان میں دہشتگردی اتحاد کونقصان پہنچانے کے لئے ہے

 

رہبرانقلاب اسلامی نے عرا ق اورپاکستان میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا یہ اقدامات شیعہ اورسنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف وتفرقہ پیداکرنے کے لئے انجام دئے جارہے ہيں ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایران کی حج کمیٹی کی کے انتظامی اورثقافتی عہدیداروں سے خطاب کے دوران موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے فرمایا کہ

بعض اسلامی ملکوں منجملہ عراق اورپاکستان اورایران کے بعض علاقوں میں جودہشت گردانہ اقدامات انجام دئے گئے ہيں وہ شیعہ وسنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیداکرنے کے لئے ہيں بنابریں امت مسلمہ کے  اتحاد کے موضوع پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا جولوگ اس طرح کے خونریزودہشت گردانہ اقدامات انجام دیتے ہیں وہ براہ راست یابالواسطہ طورپر اغیارکے ایجنٹ ہیں ۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایا:

آج عالم اسلام بالخصوص عراق، افغانستان فلسطین اورپاکستان کے بعض علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے، حجاج  بیت اللہ الحرام،  اس سے غافل نہيں رہ سکتے

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا حج کے دوران ایسے اقدامات پرخاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے جومسلمانوں کے اتحاد کونقصان پہنچاسکتے ہوں یا پھر ایسی کوششوں پرنظررکھنی ہوگي جودنیائے اسلام کے پرچم کوجسے ایران سے بلند کیا گیا ہے جھکانے کی غرض سے انجام دی جارہی ہوں رہبرانقلاب اسلامی نے شیعہ وسنی مسلمانوں کے خلاف ہونے والی اہانتوں اورنامناسب رویوں حتی جنت ا لبقیع ، مسجدالحرام ومسجدالنبی میں مسلمانوں کی ناموس کی شان میں ہونےوالی گستاخیوں پرتنقید کرتے ہوئے فرمایا :

اس طرح کے اقدامات امت مسلمہ کے اتحاد کے منافی اورامریکہ اوراغیارکی ایجنسیوں کے مفادمیں ہیں بنابریں سعودی عرب کی حکومت کوچاہئے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کا سدباب کرنےکے لئے اپنے فریضے پرعمل کرے

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کوایک عظیم وگرانقدرموقع قراردیا اوررفرمایا کہ حج کوتمام تفرقہ انگيزاقدامات کے مقابلے میں ملت اسلامیہ کے عزم راسخ کا مظہراورعالم اسلام کے کی ترقی وپیشرفت کی علامت ہونا چاہئے -

   آئی آر آئی بی

 


source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=106004
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

استعماری طاقتیں، نوجوانوں کو علما سے دور کرنے کی ...
فلپائن ؛ "حج اور انسانی رشد و كمال "كے عنوان سے ...
کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں دوران نماز خودکش حمل
فرانس میں 6خواتین کونقاب اوڑھنے پرجرمانے کی سزا
او آئی سی نے میانمار کے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی ...
شام میں حرم حضرت زينب (س) كے قريب بم دھماكہ
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
پاکستانی حکومت یوم القدس کو سرکاری طور پر منانے ...
ایران میں اہل سنت کی مسجد کو مسمار کرنے کا ماجرا ...
" قرآنی نقطہ نظر سے صدر اسلام میں مصر كا مقام " كے ...

 
user comment