نیویارک سے رپورٹ دی ہےکہ امریکی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر اوباما کو ریاست کیرولینا کےدورے کے موقع پر پر قتل کرنا چاہتا تھا اور بڑی حدتک اپنے ھدف کے قریب پہنچ چکاتھا۔
امریکی پولیس کی رپورٹ کے مطابق مسلح فرد جوزف مک وے کو پولیس سے مشانہ گاڑی پر سوار اس وقت گرفتار کیا گیا جب صدر اوباما شمالی کیرولینا میں اپنے طیارے پر سوار ہونے جا رہے تھے۔ پولیس کےبیان میں آیا ہےکہ پولیس نے اسکی گاڑی دیکھنے کے بعد اس سے پوچھا کہ وہ اس مقام پرکیا کررہاہےتو اس نے کہا کہ اس نے سناہےکہ صدر شہر میں ہیں اوروہ ان سے ملاقات کرنا چاہتاہے ۔ سیکیوریٹی فورسز نے اس کا اسلحہ چھیننے کے بعد انکشاف کیا کہ یہ شخص وائرلیس کے ذریعے پولیس کے مکالمات سنتا تھا اور اس کی گاڑی پر فلیش لائٹ اور سائرن بھی لگاتھا۔
مک وے کے پاس ایک پستول بھی تھا اور اس کی گاڑی کی تلاشی کے بعد ڈیجٹل کیمرہ، اور چار بڑے اینٹینا پائے گئےجو گاڑی کی ڈگي میں رکھے ہوئے تھے۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=185773