اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے شہر صیدا میں فلسطینی تحریک الفتح کے رہنما فتحی زیدان کی گاڑی کے راستے میں ہوئے کار بم دھماکے کی وجہ سے فتحی زیدان کی شہادت واقع ہو گئی۔
یہ دھشتگردانہ حملہ لبنان میں موجود امریکیوں کے اسکول کے قریب انجام پایا جس میں دو آدمی زخمی ہوئے ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بم فتحی زیدان کی گاڑی کے نیچے رکھا ہوا تھا۔ دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو حادثہ کے مقام سے دور کیا۔
لبنان کے شہر صیدا میں ہوئے کار بم دھماکے میں فلسطینی تحریک الفتح کے رہنما شہید ہو گئے ہیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔اب
لبنان کے شہر صیدا میں ہوئے کار بم دھماکے میں فلسطینی تحریک الفتح کے رہنما شہید ہو گئے ہیں۔
source : abna24