افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر مرکزی بغلان میں راکٹ حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغلان پولیس کے ترجمان جاوید بشارت نے بتایا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والا ایک
افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر مرکزی بغلان میں راکٹ حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بغلان پولیس کے ترجمان جاوید بشارت نے بتایا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والا ایک راکٹ شہر کے رہائشی علاقے پر گرا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طالبان کو اس راکٹ حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ستر سے زائد طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں نو افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں جبکہ پندرہ طالبان زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں امریکی فوج اور طالبان کو افغان شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
source : abna24