بين الاقوامی گروپ : ام القراء اسلامك فاؤنڈيشن كے زير اہتمام گيمبيا میں ۱۴۹ يتيموں كے لیے اسلامی تعليمات پر مشتمل يك ماہہ شارٹ كورس منعقد كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے روزنامہ «observer» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اسلامی تعليم پر مشتمل كلاسوں كا پانچواں كورس ہے كہ جو قطر كے شيخ عيد بن محمد آل ثانی كی خيراتی فاؤنڈيشن كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اس انجمن نے اپنی فعاليت كے دوران اسلامی مطالعاتی كورسز دنيا بھر كے اٹھارہ ملكوں كے ۳۲ اسلامی اداروں میں متعارف كروائے ہیں اور پوری دنيا میں سات ہزار يتيموں كو تعليم فراہم كی ہے ۔
انجمن كے مسئول نے كہا : ان كورسز كے انعقاد كا ہدف یہ ہے كہ يتيموں كو ايك جگہ پر جمع كر كے انہیں تعليم فراہم كی جائے تاكہ وہ مستقبل میں ايك ذمہ دار شہری بن سكیں ۔
source : http://www.iqna.ir