اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

قدس شریف مسلمانوں کا دینی مسئلہ ہے

تہران کی نمازجمعہ آيت اللہ سیداحمدخاتمی کی ا مامت میں اداکی گئي ۔

 خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیون سے خطاب میں کہا کہ قدس شریف کا مسئلہ مسلمانوں کا دینی مسئلہ ہے اور عالم اسلام اسے نظرانداز نہيں کرسکتا۔ خطیب جمعہ تہران نے بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے تخریبی اقدامات اور معبد الخراب بنائےجانے کی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ معبد قدس کو یہودی رنگ دینے کےلئے بنایاگياہے ۔ انہوں نے کہ کہ ساز باز معاھدوں میں بھی یہ نہیں کہاگياتھا کہ قدس شریف پرصیہونی قبضہ ہوجائے گا۔ آیت اللہ سید احمدخاتمی نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ یہ تشدد آمیز کاروائياں تیسری انتفاضہ تحریک کا سبب بنیں گي جس کے ہاتھوں صیہونی حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے شمسی سال کے اختتام پرکہا کہ اس سال تین اہم مسائل پیش آئےتھے جنمیں سب سے اہم ایرانی قوم کے خلاف دشمنون کی سازشیں اور سافٹ وارہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج اسلام کا دیرینہ دشمن ہے اور جہاں اسے موقع ملے وہ اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپےرہتاہے ۔ انہوں نے کہا دوسرا مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران پرانتخابات میں دھاندلی اور عوام کے مینڈیٹ کو ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرنے کے الزامات اور ملک میں بلوے مچانا تھا اور یہ اقدام فتنہ انگیز حلقوں نے ایم کے اور دہشتگرد گروپ نیز بہائيوں اور شاہی حکومت کے حامیون سے ملکر انجام دئےہیں۔ انہوں نے کہا تیسرا اہم مسئلہ عوام کا ایمان و بصیرت اور ولی فقیہ کی پیروی میں ہمیشہ آمادہ رہناہے اور ملت نے اپنے اس بے مثال اقدام سے ان دونون سازشوں کو ناکام بنادیا اور ولی فقیہ اور اسلامی نظام سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کیا 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=182069
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment