ثقافت و آرٹ گروپ: اسلامی آرٹ كی ايك نمائش اس سال ستمبر میں جرمنی كے شہر "مونيخ" میں منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش شہر مونيخ كی قومی لائبريری كے تعاون سے منعقد ہو گی۔
اور اس كا دورانیہ تين ماہ ہو گا اس نمائش میں مختلف اسلامی ادوار سے متعلق اسلامی آرٹ كے آثار ركھے جائیں گے۔
اس كے علاوہ شہر مونيخ كے ميوزيم كی طرف سے بھی اس سال اكتوبر میں اسلامی خطاطی اور نقاشی كے موضوع پر ايك نمائش منعقد كی جائے گی جس میں مختلف اسلامی ادوار سے متعلق اسلامی خطاطی اور نقاشی كے آثار ركھے جائیں گے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=601205