صیہونی حکومت کے وزیرجنگ ایھودباراک نےایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ وہ لبنانی امدادی کارواں کو غزہ کا محاصرہ نہيں توڑنے دے گی ۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایھود باراک نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون سے مذاکرات کے بعد کہا کہ اسرائیل نےغزہ پٹی کے محاصرے کو کم کر دیا ہے لیکن لبنانی کشتی کو یہ محاصرہ نہيں توڑنے دے گا۔
واضح رہے کہ پچاس لبنانی خواتین کا کارواں امدادی سامان لے کرکشتی مریم کے نام سے غزہ پٹی کے لئے روانہ ہوا ہے۔
فلسطینیوں اوربہت سے امن کارکنوں کا خیال ہے کہ امدادی کارواں غزہ نہ جانے دینےکا دعوی، محاصرہ کم کر دینے کے صیہونی دعوے کے منافی ہے۔
source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=128405