اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

فرانس: مارسیلز میں آج جامع مسجد کا سنگ بنیادرکھا جائیگا

فرانس کے دوسرے بڑے شہر مارسیلز میں آباد مسلمان آج ایک بڑی جامع مسجد کی تعمیرکیلئے سنگ بنیادرکھا جارہا ہے اوراس سلسلہ میں تقریب میں مسلم قائدین اورسیاستدان بھی شرکت کررہے ہیں۔ مسجد کا سنگ بنیادفرانسیسی کابینہ میں مسلم خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی کے لیے بل کی منظوری کے ایک روز بعد رکھا جارہا ہے۔مارسیلز میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔اس وقت انہوں نے پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی کے لیے عمارات کے تہہ خانوں،کرائے کے کمروں یا گیراجوں میں جگہیں مخصوص کررکھی ہیں۔2012 میں اس کی تکمیل کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔مارسیلز میں ایک بڑی جامع مسجد کی تعمیرکے لیے مسلمان گذشتہ ساٹھ سال سے مہم چلا رہے ۔اس ضمن میں 2001 میں ایک اہم موڑاس وقت آیا تھا جب مارسیلز کے مئیر اورصدرنکولاسارکوزی کی دائیں بازو کی جماعت کے رکن ژاں کلاڈے گاوڈین نے دوکروڑ بیس لاکھ یورومالیت کے اس منصوبے کی حمایت کا فیصلہ کیا اور انہوں نے مسجد کی تعمیر پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔  


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=189080
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment