اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے

 

العربیۃ کے خبررساں زرائع کے مطابق لبنان میں سر گرم اسلامی مزاحمت تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

ابنا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے سعودی عرب اور مصرسے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصراللہ نے عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے بیروت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران تمام مسلمانوں کو تبریک و تہنیت پیش کی اور سعودی عرب و مصر سے کہا کہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کریں ۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ تیس برس کی پابندیوں کےباوجود ایران نے بے پناہ ترقی کی ہےاور اسے الگ تھلک کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے شام کے ساتھ مصر اور سعودی عرب کی جانب سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا خیرمقدم کیا۔

سید حسن نصراللہ نے کہا جب تک ہم حزب اللہ ہیں اس وقت تک کسی بھی قیمت پر صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غاصب اورغیر قانونی ہے اس لئے قیامت تک اسے  تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے اپنے خطاب میں امریکہ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس پوزیشن میں نہيں ہے کہ وہ ہمارے لئے فرائض  تعین کرے۔ 

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات کے لئے شرائط رکھنے والوں کو کان کھول کر سن لینا چاہئے کہ ہم صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے شرائط آج، کل، ایک ہزار سال بعد اور جب تک حزب اللہ کا وجود قائم ہے، اس وقت تک تسلیم نہیں کریں گے۔

امریکی وہائٹ ہاوس نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ حماس اور حزب اللہ کو امریکا سے مذاکرات کے لئے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تشدد کا راستہ ترک کرنا ہو گا۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے اگر امریکا سے کبھی مذاکرات کی ضرورت محسوس کی تو اس مذاکراتی عمل کو اپنی شرائط کے ساتھ شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں امریکا کی جانب سے شام اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے دراصل واشنگٹن کی مشرق وسطی میں پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

امریکا کے اعلی عہدیدار نے جمعرات کے روز ایک بیان میں برطانوی کی جانب سے حزب اللہ کیساتھ "لو لیول" رابطوں پر ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا کو بالواسطہ طور پر لندن نے ان رابطوں کی اطلاع دی تھی۔

 

 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=153235
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام
تنزانیہ: شيعہ اور سنيوں كی مشتركہ نشست كا اہتمام
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی کی مخالفت
میانمار میں ڈینگو بخار کی وجہ سے ۶۰ افراد ہلاک
مسلمان طلبہ اسکول میں نماز نہیں پڑھ سکتے، اس سے ...
رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی میں قرآن مجيد كی ...
انسان یا جن کس طرح شیطان بن جاتا ہے؟
خطیب نماز جمعہ تہران: مسلمانوں نے حلب میں کفر پر ...
مقبوضہ فلسطین کے شہر بئرالسبع کی مسجد کی یہودی ...

 
user comment