اس کے باوجود کہ سعودی عرب اور اس کے باپ امریکہ نے گزشتہ روز بدھ کو یمن میں پانچ دن کے لیے اپنی ظالمانہ یلغار بند کرنے کا اعلان کیا، کئی بار سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کی۔
جنگ بندی کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے ’’البقع‘‘ پر چار ماٹر گولے فائر کئے۔
المیادین ٹی وی نے خبر دی کہ دوسری طرف سعودی عرب کے اتحادیوں کی جنگی کشتی نے بھی شہر عدن کے علاقے جبل عمران کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
گزشتہ شب ۹ بجے اس ملک کے صوبہ ابین کے شہر لودر پر یمنی فوج کا مکمل قبضہ حاصل ہونے کے بعد سعودی جنگی طیاروں نے دو مرتبہ شہر لودر پر بمباری کی۔ جبکہ کچھ ہی دیر بعد شہر عدن اور راس عمران علاقے کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب صیہونی ریاست کی طرح کسی بھی ضابطہ و قانون کا پابند نہیں ہے دو ماہ سے مسلسل یمن کی مظلوم عوام پر آگ کے گولے برسا رہا ہے جبکہ دوسری طرف سے امداد رساں تنظیموں ریڈکراس اور حلال احمر کو امداد رسانی کی اجازت تک نہیں دے رہا ہے حالانکہ یمنی عوام اولین ضروریات زندگی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
source : abna