اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

خطیب نماز جمعہ تہران: مسلمانوں نے حلب میں کفر پر فتح حاصل کی

کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عبوری خطیب جمعہ نے دہشت گردوں کے قبضے سے حلب کو آزاد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے دجال اور سفیانی کے گینگ پر فتح حاصل کی۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حلب شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں پر غلبہ حاصل کرکے درحقیقت صیہونی حکومت، امریکا اور سعودی حکومت پر فتح حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں گے قبضے سے شمالی شہرحلب کو آزاد کراکے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے صیہونی حکومت امریکا اور آل سعود کوعالم اسلام کی مشکلات قراردیا اور کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و ثابت قدمی ہی عالم اسلام کی نجات کا راستہ ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے جرائم اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ اپنے اس قسم کے جرائم سے مسئلہ فلسطین کو جو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پس پشت ڈال دیں۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے قانون آئی ایس اے کی مدت میں مزید دس سال کی توسیع کے بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ ایران عزت و وقار کےساتھ اپنا راستہ جاری رکھےگا اور کسی سے مرعوب نہیں ہوگا کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاپدے کا پابند ہے اور دنیا والوں پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا بھرپور جواب دے گا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کروشیا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنمازخانہ کی تعمیر
یعقوب میمن کی پھانسی کیخلاف سرینگر میں احتجاجی ...
صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری پر رہبر انقلاب ...
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
بنگلا دیش؛ بارشوں کی شدت سے 46 افراد جانبحق
فرانس میں كيتھولك مدرسوں كے معلمين كے لیے اسلامی ...
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
کویت:سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر شیعہ ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام

 
user comment