اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

مسلمانوں میں وحدت کا قیام مذہبی راہنماؤں کی اولین ذمہ داری ہے:علامہ عباس كميلي

پاکستان کی جعفریہ الائنس کے سربراہ نے مسلمانوں کے مابین وحدت کو مذہبی راہنماؤں کی اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کم کرنے کے لئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جعفریہ الائنس کے سربراہ "علامہ عباس كميلي" نے ہفتۂ وحدت مسلمین کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: جعفریہ الائنس تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ وحدت کی بحالی اور حفاظت کی خاطر ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دیں اور متحد ہوکر آپس میں تعاون کریں۔ 
انھوں نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:  مسلمانان عالم اور بالخصوص مسلمانان پاکستان کے درمیان وحدت و یکجہتی ماضی سے کہیں زیادہ اہم اور ضروری ہے۔ 
علامہ عباس كميلي نے کہا: دشمنان اسلام خاص طور پر صہیونی مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کے درپے ہیں۔ 
علامہ عباس کمیلی نے کہا: کراچی میں عاشورا اور اربعین کے بم دھماکوں اور عید میلادالنبی (ص) کے خلاف جلوسوں پر دہشت گردی کی کاروائیوں میں صہیونی ریاست کے بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست پاکستانی مسلمانوں کا اتحاد کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے اور صہیونی پاکستانی مسلمانوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف لڑائی جھگڑوں میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔ 
انھوں نے کہا: مسلمانوں کی وحدت کی حفاظت آج کے مذہبی راہنماؤں کی اولین ذمہ داری ہے اور تمام شیعہ اور سنی علماء کو مذہبی تناؤ کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ 
علامہ عباس كميلي نے کہا: جعفریہ الائنس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے حکم پر 12 سے 17 ربیع الاول تک پورے ملک میں ہفتۂ وحدت مناتی ہے اور اس ہفتے کے دوران جعفریہ الائنس اور دیگر مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں مختلف قسم کی تقریبات، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کرتی ہیں۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=180400
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...

 
user comment