سيد مہدی خاموشی
سماجی گروپ: اسلامك تبليغاتی ادارے كے سربراہ نے كہا ہے كہ ولايت كے بغير اسلام بھی انحرافی دين ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامك تبليغاتی ادارہ كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ادارہ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد مہدی خاموشی نے كہا ہے كہ بعض افراد كا یہ عقيدہ ہے كہ اسلام صرف عبادات كا دين ہے۔
اور انقلاب اسلامی ايران بھی صرف اس مقصد كی خاطر بپا ہوا ہے جب كہ انقلاب كا مقصد اس سے كہیں بالاتر ہے۔
انہوں نے كہا كہ آج دشمن اسلام پوری كوشش كر رہا ہے كہ كس طرح اسلام اور انقلاب كو خدشہ داربنايا جائے۔
حجۃ الاسلام خاموشی نے كہا كہ ولايت دين اسلام كی روح ہے اور پيكر اسلام پر سب سے كاری ضرب اسی واسطہ سے لگی ہے۔
چنانچہ رسول خدا كی وفات كے بعد كے حالات اس كے شاہد ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اسلام ولايت كے بغير انحرافی دين بن جائے گا۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=626122