اردو
Sunday 16th of June 2024
0
نفر 0

کویت میں جعلی قرآن کی اشاعت!!!

دشمنان اسلام نے طلوع اسلام سے لے کر اب تک قرآن کو تحریف سے دوچار کرنے کی بڑی کوششیں کی ہیں لیکن قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری چونکہ خداوند متعال نے خود ہی اپنے ذمے لے لی ہے چنانچہ وہ اس سازش میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تیل کی جنگ 1990 میں لڑی گئی اور عراقی آمر صدام کی غلطیوں اور جنون آمیزیوں کے نتیجے میں کویت امریکی اڈے میں تبدیل ہوگیا اور اسی وقت سے اس ملک میں ایک نئے قرآن کی بات سامنے آئی اور آج مجھے ایک دلسوختہ مسلمان بھائی کا پیغام ملا جو آپ کی خدمت مین پیش کیا جاتا ہے؛ لکھتے ہیں:

!اے مسلمانو

اب خواب غفلت سے جاگو 

کہ تمہارے خلاف سازش کا جال بن کر پھینکا جا چکا ہے 

امریکہ نے کویت میں "الفرقان الحق" کے نام سے نیا قرآن بنا کر تقسیم کر دیا ہے اور یہ قرآن آن لائن خریداری کے لئے سائٹ بهی آمازون پر دستیاب ہے اور اس کی اپنی ویب سائٹ بھی ہے؛ ملاحظہ فرمائیں:

http://www.islam-exposed.org/ 

اس سائٹ پر یہ جعلی کتاب آن لائن پڑھی جا سکتی ہے۔ 

جعلی قرآن کے بارے میں چند اہم نکتے ملاحظہ ہوں: 

1 اس کتاب کا آغاز بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے بجائے

سے شروع ہوتی ہے:

2. اسلام کے بنیادی عقیدہ توحید کو پائمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے 

3. مسلمانوں کے جہاد کو حرام اور غلط قرار دیا گیا ہے۔ 

4 اس میں 77 سورتیں ہیں جن کے نام بھی اصل قرآن سے مشابہ ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی کم علم شخص فوراً دھوکا کھا سکتا ہے۔ 

سورتوں کے نام یہ ہیں:

اب یہ ہمارا فرض عین ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں. 

اور ایک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آله سلم کی غلامی اپنائیں۔ اس پیغام کو اتنا عام کر دیں کہ کوئی ایک مسلمان بھی لا علم نہ رہے۔ اس کام  میں اللہ تعالی بھی یقیناً ہماری مدد فرمائے گا. ان شاء اللہ

مسلمان دوست کا پیغام یہیں ختم ہوتا ہے 

لیکن ہاں! اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکہ اور دنیا کی دوسری طاقتیں ہاتھ میں ہاتھ دے کر بھی قرآن کو بگاڑ نہیں سکتے وہ صرف اپنا منہ کالا کررہے ہیں لیکن ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے اور مسلمانوں کو بتانا ہے کہ دشمن کیا کررہا ہے اور ہمیں کیا کرنا ہے۔

خوشخبری یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے:

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

بے شک ہم نے یہ قرآن تدریجاً نازل کیا ہے اور قطعی طور پر ہم ہی اس کا تحفظ کرنے والے ہیں۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=199337
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے ...
عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی ...
قطر ؛ قرآن كريم میں مذكور پودوں كی تصاوير پر ...
یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ میں 7 ...
ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے ...
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت ...
مسلمان حضرت ولی عصر (عج) كے ظہور كی راہ ہموار كریں
کتاب زندگانی امام صادق﴿ع﴾ کا روسی زبان میں ترجمہ
عالم اسلام کو آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کے ...
قدس كا عالمی دن ؛ اس شہر كے ساتھ امت اسلامیہ كی ...

 
user comment