اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد ہر مسلمان کا فریضہ ہے:جے ایس او کراچی:

جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کراچی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے عنوان سے سیمینار''آزادی بیت المقدس کانفرنس '' کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سیمینار سے مختلف مکاتب فکر کے علماء،دانشور حضرات نے خطاب کیا اور آذادی بیت المقدس کے عنوان سے تقاریر کیں۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ جعفر سبحانی اور جنرل سیکرٹری مولانا ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس پر صہیونی غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی پیٹھ پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ،قبلہ اول بیت المقدس کو صہیونی قبضہ سے آزاد کروانا ہر مسلمان کا فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ ہو یا مظلوم نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کا نہ رکنے والا سلسلہ ہو ان تمام تر معاملات کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے اور ان تمام مسلم حکمرانوں پر کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین پر اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے اور امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں،اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اور مسلم امہ کے مشترکہ دشمن ہیں ان کاکہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہر ممکنہ جد وجہد جاری کھی جائے گی اور امت مسلمہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحد ہو کر کام کرے ۔
آزادیئ بیت المقدس کانفرنس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں میںمرکزی صدر سید حسنین حیدرکے علاوہ ابوالفضل ساجدی،مغیث عالم اور دیگر بھی شریک تھے۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=201945
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...

 
user comment