لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ لاہور کا جلسہ اس لئے کامیاب رہا کہ اس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی اور بہت سالوں کے بعد یہ کام ہوا ہے کہ کسی ایک جگہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کسی ایک پوائنٹ پر متفق ہوئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان بہت دوریاں ہیں، لیکن سانحہ ماڈل ٹائون پر دونوں جماعتوں کے رہنما ان کے ساتھ ہیں، اگر ضرورت پڑی تو دوریوں کا علاج گولی پھر سیرپ اور آخر میں اینٹی بائیوٹک سے کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں فاصلے کم کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور جتنی مرتبہ بھی انہیں دونوں جماعتوں کے رہنمائوں سے ملنا پڑا ضرور ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ اس لئے کامیاب رہا کہ اس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی اور بہت سالوں کے بعد یہ کام ہوا ہے کہ کسی ایک جگہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کسی ایک پوائنٹ پر متفق ہوئے۔