لبنان کے الاخبار نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے شہید مصطفیٰ بدر الدین کے گھر میں حاضر ہو کر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان کی ماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے ایک کمانڈر اور بھائی سے محروم ہو چکے ہیں یہ غم پوری امت مسلمہ کے لیے غم ہے بدر الدین جیسی شخصیت کے چلے جانے کا غم صرف لبنان سے مخصوص نہیں ہے۔
الاخبار کی رپورٹ کے مطابق، جنرل قاسم سلیمانی نے کہا: ان مجاہد گھرانوں سے جنہوں نے شہید عماد مغنیہ اور جہاد مغنیہ جیسے شہید پیش کئے ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اور زیادہ شہید پیش کریں۔
انہوں نے بدر الدین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال راہ اسلام میں فداکاری اور جانثاری کرنے کے بعد اب بدر الدین کا اصلی مقصد صرف شہادت تھا اور وہ صرف شہادت کے بارے میں بات کرتے تھے ان کی یہ تمنا پوری ہو گئی۔
جنرل قاسم سلیمانی نے شہید بدر الدین کے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:علی! آپ کو اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا اور جوانوں کے لیے نمونہ عمل بننا ہو گا۔
الاخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے شہید بدر الدین کے گھر پر تعزیت پیش کرنے کے بعد شہداء کے مزار کی زیارت کی اور شہیدوں کے قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہیدوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
source : abna24