اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی دارالحکومت منامہ کی ایک عدالت نے آج بدھ کے دن جمعیت الوفاق کے اسیر رہنما کے مقدمے کی چوتھی پیشی میں تفتیش کے نام پر ان کی حراست جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا اور مقدمے کی اگلی سماعت بیس مئی تک ملتوی کردی- بحرین کی جمعیت الوفاق نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ بحرینی عدلیہ نے جمعیت الوفاق کے سربراہ کی حراست جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اگلی سماعت بیس مئی تک موخر کردی- مرآۃ البحرین کی رپورٹ کے مطابق منامہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو شیخ علی سلمان کے خلاف دو پہر سے پہلے ہونے والی عدالتی کاروائی میں جمیعت الشفافیہ کے نمائندے عبدالنبی العکری کو آنے سے روک دیا-
بدھ کے روز جمیعت الوفاق کے سربراہ کے خلاف کیس کی چوتھی پیشی کے موقع پر بھی بحرینی عوام نے حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور شیخ علی سلمان کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے-