اردو
Monday 20th of May 2024
1
نفر 0

امریکا میں قرآن نذرآتش کرنے کی دھمکی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی نے پوپ اور امریکی حکومت کو خبردار کیا

امریکا کے ایک گرجا گھر کی جانب سے قرآن کریم کو نذرآتش کرنے کی منصوبے کی ہولناک خبر ان کے شرارت، خباثت اور مکتب انسانیت کے اقدار سے ان کی دشمنی کا پتہ دیتی ہے، اور یہ چرچ کی غلط تعلیمات کا نتیجہ ہے۔ قرآن کریم واحد کتاب ہے جس میں ادیان ابراہیمی کے انبیاء کو عظمت و بزرگی کے ساتھ یاد کیا گیا ہے اور سب کو ان پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

امریکا کے ایک گرجا گھر کی جانب سے قرآن کریم کو نذرآتش کرنے کی منصوبے کی ہولناک خبر ان کے شرارت، خباثت اور مکتب انسانیت کے اقدار سے ان کی دشمنی کا پتہ دیتی ہے، اور یہ چرچ کی غلط تعلیمات کا نتیجہ ہے۔ قرآن کریم واحد کتاب ہے جس میں ادیان ابراہیمی کے انبیاء کو عظمت و بزرگی کے ساتھ یاد کیا گیا ہے اور سب کو ان پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ 

قُولُواْ آمَنَّا بِاللّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالأسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَي وَعِيسَي وَ مَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (سورہ بقرہ ،آیت/۱۳۶)

ترجمہ : اور مسلمانو! تم ان سے کہو کہ ہم اللہ پر اور جو اس نے ہماری طرف بھیجا ہے اور جو ابراہیم علیہ السّلامً اسماعیل علیہ السّلام ً اسحاق علیہ السّلامً یعقوب علیھ السّلامً اولاد یعقوب علیہ السّلام کی طرف نازل کیا ہے اور جو موسیٰ علیہ السّلام ً عیسیٰ علیہ السّلام اور انبیاء علیہ السّلام کو پروردگار کی طرف سے دیا گیا ہے ان سب پر ایمان لے آئے ہیں۔ ہم پیغمبروں میں تفریق نہیں کرتے اور ہم خدا کے سچّے مسلمان ہیں۔ 

قرآن وہ کتاب ہے جو انسانیت کو امن و صلح اور مہر و محبت کا پیغام دیتی ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کو بسم اللہ الرحمن الرحیم کا شعار بلند کرکے رحمت کی جانب دعوت دیتی ہے، بلکہ یہ وہ واحد کتاب ہے جو انبیائے سلف اور ان کی دعوت کو حق مانتی ہے۔ 

اگر چہ آج ڈیڑھ ارب مسلمان اس عظیم کتاب کو اپنا دینی دستورالعمل مانتے ہیں اور اپنے فکری، عقیدتی، عبادی اور اخلاقی مسائل میں اس کتاب کو مرجع و منبع مانتے ہیں بلکہ مختلف مسالک کے محققین نے بھی اس کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کرچکے ہیں کہ یہ کتاب ہر ایک کے لئے مقدس ہے اور ہر زندہ دل اور بیدار انسان کو اس کی تقدس اور عظمت کے آگے سجدہ ریز ہونا چاہئے اور اسے تمام اقوام کے دستور العمل کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔ 

اس مقدس کتاب کی اہانت کا ارادہ تمام مقدسات کی اہانت ہے اور تمام انبیاء بالخصوص ابراہیم ، موسیٰ ، و عیسیٰ علیہم السلام کی توہین ہے، نیز یہ مریم عذرا علیہا السلام کی توہین ہے جن کو اپنے زمانے کی سب سے پاک اور یگانہ خاتون کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور آپ کو اس طرح خطاب کیا گیا ہے " ان الله اصطفيک و طهرک "

میں اپنی جانب سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ساتھ ہم صدا و ہمزبان ہو کر اس وحشی طبع شخص کی روح کی مذمت کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اس کے خطرات ساری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے اور خود پوپ کو بھی خبردار کرتا ہوں کہ اگر اس طرح کے غیر انسانی فتنے امریکا میں رونما ہوئے تو اس کے ذمہ دار امریکن حکومت اور خود اوباما ہوں گے۔ اس لئے وقت ضائع کئے بغیر اس پادری کو گرفتار کریں اور اس چرچ کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=203434
1
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پرعالمی کانفرنس کا ...
مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ ...
انقلابی جوانوں کو ثابت قدم رہنے کے لیے امام خمینی ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال ...
ایک مسجد کو نقصان نیٹو کے حملوں سے: پاکستان
الجزائر میں قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز
قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا ...
وزيرخارجہ عراق: تکفیری گروہ پوری دنیا کے لئے خطرہ
حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا
کابل، وزارت دفاع کے بعد وزارت داخلہ کے باہر بھی ...

 
user comment

Olivia
Wow! Great tihkning! JK
پاسخ
0     0
21 شهريور 1390 ساعت 10:28 بعد از ظهر