سياسی وسماجی گروپ: لبنان میں تعينات ايرانی سفير نے ايك خطاب كيا ہے كہ اسلامی كتب خاص كر قرآن مجيد كی توہين پر سخت احتجاج كيا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "nowlebanon" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی سفير نے جنبش عمل اسلامی كے ہیڈكوارٹر میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ داخلی فتنہ و فساد كو ختم كر كے عالمی استكبار كے مقابلے میں سيسہ پلائی ديوار بننے كا وقت آ گيا ہے۔
ركن آبادی نے كہا ايران دنيا بھر كے مظلوموں كا حامی ہے اور ان كے شانہ بشانہ كھڑا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل عالم انسانيت كا دشمن ہے اور وہ كسی منطق كو قبول كرنے كے لئے آمادہ نہیں ہے۔
source : iqna.ir