اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

شیعہ مرکز پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ:برازیل

 

مسلح افراد نے برازیل میں پیروان اہل بیت (ع) کے "سائو پائولو" اسلامی مرکز پر حملہ کرکے اس کے وسائل توڑ دیئے، سازوسامان لوٹ کر لے گئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ایک جرائم پیشہ مسلح ٹولے کے اس حملے میں اسلامی مرکز کے سربراہ «حجت الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین خزرجی» زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آوروں نے اس وحشیانہ حملے کے دوران حجت الاسلام والمسلمین خزرجی کو اغوا اور قتل کی دھمکی دی اور سا ئو پائولو (Centro Islâmico no Brasil - São Paulo) اسلامی مرکز کا ساز و سامان توڑا اور مرکز کے اراکین کو برا بھلا کہا۔

دہشت گردوں نے مرکز کے بیرونی حصے پر حملے پراکتفا نہ کیا اور حجت الاسلام والمسلمین خزرجی کی رہائشگاہ میں بھی گھس گئے اور ان کے گھر والوں کو بھی ڈرایا دھمکایا اور گھر میں موجود زیورات اور دیگر اموال بھی چوری کرکے لے گئے۔  دہشت گرد ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ 

اس حملے میں زخمی ہونے والے حجت الاسلام والمسلمین خزرجی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کے گھر کے افراد خاص طور پر ان کے بیٹے «ناصر الدين خزرجي» کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے۔

یہ واقعہ چند روز پرانا ہے مگر کئی روز گذرنے کے باوجود برازیل کی پولیس نے ابھی تک مجرموں کے بارے میں اپنی تحقیقات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے تا ہم باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ لاطینی امریکہ میں صہیونی عناصر وسیع سطح پر سرگرم عمل ہیں جنہوں نے جرائم پیشہ افراد کو رقم ادا کرکے اہل تشیع کے اسلامی مرکز پر حملہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے تا کہ اس مرکز کی سرگرمیاں ماند پڑ جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ سائو پائولو اسلامی مرکز لاطینی امریکہ کے فعال ترین اسلامی مراکز میں سے ایک ہے جس نے حالیہ رمضان المبارک میں عظیم دینی اجتماعات اور لیالی قدر کے دوران پر شکوہ دینی مراسمات منعقد کرائے۔

اس مرکز نے اس سال سائو پائولو میں منعقدہ نمائش کتب میں بھی شرکت کی اور نہج البلاغہ کے علاوہ شہید صدر کی کتابوں اور دیگر شیعہ کتب کے پرتگیزی تراجم برازیلی عوام کو پیش کئے۔ اس مرکز نے حالیہ قرآن سوزی کے حوالے سے بھی اہم بیان شائع کیا۔

چونکہ حجت الاسلام والمسملین خزرجی نے بذات خود متعدد شیعہ کتب سمیت رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی آراء و نظریات کو ترجمہ کرکے شائع کیا ہے، لہذا اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی ترویج و تبلیغ کے حوالے سے ان کی یہی  کوششیں دہشت گردوں کے اس حملے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور دشمنان اسلام ان پر اور ان کے خاندان پر اپنا دباؤ بڑھا کر لاطینی امریکہ میں مکتب اہل بیت (ع) کے فروغ کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment