اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

شہید بہشتی یونیورسٹی کے تعاون سے؛ حرم امیرالمؤمنین (ع) میں سیدہ فاطمة الزھرا(س) کے نام گرامی سے موسوم صحن کا توسیعی منصوبہ

 

نجف اشرف میں آستان امیرالمؤمنین کے تعمیراتی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے نے صحن سیدہ فاطمةالزھراء سلام اللہ علیہا کی 56 ہزار میٹر مربع تک توسیعی منصوبے کے لئے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آستان امیرالمؤمنین (ع) کے تعمیراتی شعبے کے سربراہ انجنیئر "مظفر المحبوبة" نے ایک اخباری نشست میں اعلان کیا کہ اس آستان مبارک نے حرم کے اطراف میں بعض ملکیتی اراضی کی خریداری کا کام مکمل کرلیا ہے اور منصوبہ یہ ہے کہ صحن سیدہ فاطمةالزھراء سلام اللہ علیہا کو 56 ہزار میٹر مربع تک توسیع دی جائے۔ 

انھوں نے کہا: اس صحن کا نقشہ اب تک 15 بار تبدیل کیا گیا ہے اور حتمی نقشے پر ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ اتفاق حاصل ہوا اور یہی نقشہ حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے عہدیداروں نے بھی منظور کرلیا۔ 

انھوں نے کہا: نیا صحن پرانے صحن، حرم کے اطراف میں موجودہ سڑکوں اور بعض تجارتی اور رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہوگا اور یہ صحن تعمیری مراحل مکمل ہونے پر زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ 

المحبوبہ نے کہا کہ نئے صحن کی تعمیر کے لئے تمام بنیادی اقدامات کرلئے گئے ہیں اور اس وقت ہم منصوبے پر کام کے آغاز کا انتظار کررہے ہیں۔ 

المحبوبہ جو حرم علوی (ع) کے توسیعی منصوبے کی انچارج بھی ہیں نے کہا: اس منصوبے کی تکمیل کے بعد امیرالمؤمنین علیہ السلام کا حرم شہر کے باہر والی سڑک سے متصل ہوجائے گا اور کربلائے معلی اور جنوبی بصرہ سے آنے والے زائرین ـ جو شمالی راستے سے نجف میں داخل ہوتے ہیں ـ کو حرم تک رسائی کے لئے شہر کے بیچ سے گذرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...

 
user comment