سياسی گروپ: صہيونی حكومت كو توسط سے "بيت لحم" كی مسجد كو آگ لگائے جانے اور اسلامی مقدسات كی اہانت كے رد عمل میں جمعيت دفاع ملت فلسطين نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ ظلم كے مقابلے میں مسلمانوں كی خاموشی باعث بنی ہے كہ صہيونی دشمن ہرروز اپنے مظالم میں اضافہ كر رہا ہے اور اسلامی مقدسات كی اہانت كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نےجمعيت دفاع ملت فلسطين كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ ايك مرتبہ پھر عالمی برادری اور اسلامی حكومت كی خاموشی باعث بنی ہے كہ صہيونيوں نے اپنے مظالم میں اضافہ كر ديا ہے كہ جو ان كی اسلام دشمنی كا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جمعيت دفاع ملت فلسطين نے بين الاقوامی آرگنائزيشنز اور تمام لوگوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ صہيونيوں كے اس اقدام كے خلاف بھرپور رد عمل كا اظہار كریں۔
source : http://www.iqna.ir