بین الاقوامی:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں گزشتہ تیس سال کے بعد سب سے بڑی جامع مسجد کوتعمیرکیا جارہاہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے"جکارتہ گلاب" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیائی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ تیس سالوں کے دوران اس ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں سب سے پہلی بڑی جامع مسجد کوتعمیرکیا جارہا ہے۔
جکارتہ کے گورنر"یوکووبدودو" نے اس بارے کہا ہے کہ اس وقت ہم اس مسجد کی تعمیرکے لیے کسی مناسب جگہ کوتلاش کررہے ہیں اورسال آئندہ اس مسجد کی تعمیر کا آغازہوجائے گا۔
جکارتہ کے گورنرکے مشیر"باسوکی پوماما" نے بھی کہا ہے کہ یہ مسجد کم ازکم جامع مسجد استقلال جتنی بڑی ہونی چاہیے کہ جو ۱۹۷۸ء کوجکارتہ کے مرکز میں بنائی گئی تھی۔
انہوں نے مزیدکہاہے کہ حکام ممکنہ صورت میں انڈونیشیا کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیرکرنے کی کوشش کررہے ہیں اوریہ مسجد دارالحکومت کے مغرب میں بنائی جائے گی۔
قابل ذکرہے کہ اس شہرکے گورنرکی جانب سے ۲۱اکتوبرکواس جامع مسجد کی تعمیرکے منصوبہ کوپیش کیا گیا تھا اوراس کے ایک ہفتہ کے بعدعہدیداروں نے اس منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا آغازکردیا تھا۔

source : http://shabestan.net