قرآنی سرگرمياں گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی نے اس يونيورسٹی كے توسط سے دنيا كے مختلف ممالك میں ۱۲۰۰ غيرايرانی حافظ قرآن طلباء كی تربيت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نائب حجۃ الاسلام والمسلمين "مہدی مہدوی پور" نے ۱۱ جنوری كو ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ المصطفی(ص) يونيورسٹی نے پچھلے ۲۵ سال كے عرصہ میں مختلف ممالك اور ايران میں دسيوں قرآنی انسٹیٹيوٹ اور دارالقرآن تاسيس كیے ہیں اور ۱۲۰۰ حافظ كل قرآن كريم كی تربيت كی ہے۔
مہدوی پور نے مزيد كہا كہ اس كے علاوہ اس يونيورسٹی نے دنيا كے ۶۰ ممالك میں ايك لاكھ ۷۰ ہزار قرآنی طلباء كی تربيت اور مختلف ممالك میں قرآنی معلم كی تربيت كے ۴۳۴ كورس منعقد كیے ہیں اور ملائيشيا سميت مختلف ممالك میں كئی تحقيقاتی سنتر افتتاح كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملك كے اندر ۱۵ تعليمی انسٹیٹيوٹ اس يونيورسٹی كے ماتحت مصروف عمل ہیں كہ جن میں ۱۱۳۵۰ افراد تعليم حاصل كرنے میں مشغول ہیں اور ان كے ۱۱۰۰ بچے اس مركز كے زير كنٹرول ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ المصطفی يونيورسٹی آيسسكو سے وابستہ عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی يونين كی ركن ہے اور یہ ۶۰ ممالك میں سرگرم عمل ہے اور ۴۲ ممالك میں اس كے نمائندے موجود ہیں اور بيرون ملك اس ۱۰۰ انسٹیٹيوٹز سرگرم عمل ہیں جن میں مدارس، قرآنی سنٹرز اور اسلامی علوم كے كالجز شامل ہیں۔
522114