کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کمیٹی کے نمائندوں نے بعض مستعفی وزیروں سے ملاقات کی ہے تاکہ انھیں اپنی ذمہ داریاں قبول کرنے پر راضی کر سکیں اور اگر ان وزیروں نے اپنے دفاتر میں واپس آنے اور کام کرنے سے انکار کیا تو اعلی انقلابی کونسل انھیں اٹارنی جنرل کے پاس بھیج دے گي- اس کمیٹی کے مطابق یمن کے مستعفی وزیراعظم خالد بحاح کی حکومت کے سولہ وزیروں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ وہ عبوری حکومت کی تشکیل تک عبوری طور پر امور انجام دیتے رہیں گے دریں اثنا اسکائی نیوز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی انصاراللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے مقام کو دارالحکومت صنعا سے یمن کے جنوبی شہروں عدن یا تغز منتقل کرنے کی مخالف ہے- انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ منصور ہادی کے فرار ہو کر عدن جانے سے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور انصار اللہ اپنا راستہ جاری رکھنے پر زور دیتی ہے-
source : www.abna.ir