اردو
Sunday 19th of May 2024
0
نفر 0

حرم (قم) تا حرم (مشہد) ہائی وے پر کام شروع

حرم تاحرم ہائي وے قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس سے شروع ہوکر مشہد مقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے روضہ مبارک تک جاتاہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ہماری ذمہ داری انتظام عالم میں حصہ لیکر ایران کو آباد کرنا اور اسے دنیا کے سامنے نمونہ عمل بناکرپیش کرنا ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے قم تہران مشہد (حرم تا حرم) ہائي وے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں جسکے پیش نظر دنیا میں نیا منصفانہ نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا آج ایران جغرافیائي حدود یا کسی قوم میں محدود نہیں ہے بلکہ ایران توحید و یکتا پرستی، صلح و عدل اور عشق و محبت کا علمبردار ہے۔

یادرہے حرم تا حرم ہائي وے پراجیکٹ کو "یا علی ابن موسی الرضا" کا نعرہ لگا کر شروع کیا گیا۔ حرم تاحرم ہائي وے قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس سے شروع ہوکر مشہد مقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے روضہ مبارک تک جاتاہے ۔

 اس تقریب میں صدر جناب احمدی نژاد اور متعلقہ شعبے کے حکام نے شرکت کی۔ یہ تقریب ورامین میں منعقد ہوئي۔ قم سے مشہد کا ہائي وے دوطرفہ ہوگا اور ایک ہزار کلومیٹر پرمشتمل ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فرانس میں تين مسجدوں كی بے حرمتی
وہابی مفتی کی جانب سے امام زمانہ(عج) کی اہانت
اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس ...
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے عوام نے ...
ہندوستان؛ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے ...
داعش نے چار عراقیوں کو زندہ زندہ جلا دیا
سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی ...
ہالینڈ کے فوجی کینٹ میں پہلی مسجد کی تعمیر
نوجوان دانشوروں، سائنسدانوں اور ممتاز طلبہ کی ...
مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت

 
user comment