اردو
Saturday 27th of July 2024
0
نفر 0

کویت میں شیعہ مساجدپرنگراں کمیٹی کی تشکیل

بین الاقوامی:کویت کے وزیرقانون نے شیعہ ائمہ جماعت سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس ملک کی وزارت اوقاف اور شیعوں کے درمیان ارتباط قائم کرنے کی غرض سے شیعہ مساجد پرنگراں کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیرقانون واوقاف ومذہبی امورجمال شہاب نے اس ملک کی شیعہ مساجد کے ائمہ جماعت اورموذنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران شیعہ ائمہ جماعت اور خطباء پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کے بارے گفتگوکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد اس ملک کے شیعوں اور وزارتخانوں سے ارتباط قائم کرنا ہے۔

جمال شہاب نے کہا ہےکہ اس کمیٹی میں موجودخطباء شیعہ مساجد اور وزارتخانوں کے درمیان رابطے کا کردارادا کریں گے تاکہ شیعہ مساجد کی صفائی اور ان کی حفاظت سے مربوط مسائل کوان وزارتخانوں کے عہدیداروں تک منتقل کیا جاسکے۔

کویتی روزنامہ"القبس" کی رپورٹ کے مطابق جمال شہاب نے قومی وحدت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہراس مسئلے سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے نفرت پیدا ہوتی ہو اور ہمیں مساوات اوربھائی چارے کے جذبے کوفروغ دیناچاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وفد نے شیعہ اورسنی علماءپرمشتمل ایک کونسل تشکیل دینے کی تجویزدی ہے تاکہ مل بیٹھ کرمختلف موضوعات کے بارے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصر کی تاریخی مسجد "ابراہیم دسوقی" کی پندرہ دنوں ...
آیت اللہ جوادی آملی: داعش اور سلفی کامیاب نہیں ...
بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ ...
یمنی عوام کے خلاف امریکا، سعودی عرب اور دہشت گرد ...
انسان دوستانہ امداد کا حامل ایران کا بحری جہاز ...
کویت میں شیعہ مساجدپرنگراں کمیٹی کی تشکیل
حرم (قم) تا حرم (مشہد) ہائی وے پر کام شروع
ہندوستان اور بنگلہ دیش اسلام کا گہوارہ:وزیر اعظم ...
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی حکومت منافق، ...
آیت اللہ صافی گلپایگانی: بنی نوع انسان میں آل ...

 
user comment