بین الاقوامی: مصر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اس تاریخی مسجد کو پندرہ دنوں میں تعمیر کیا جائے گا۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مصر کے صوبہ "کفرالشیخ" کے گورنر "محمد عزت عجوہ" نے بارہا مطالبہ کیا کہ اس تاریخی مسجد کی تعمیر کی جائے۔
واضح رہے کہ اسی بناء پر مصر کی محکمہ اواقاف نے اس تاریخی مسجد کی وضعیت کے بارے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس اجلاس میں اس تاریخی مسجد کی وضاحت بیان کرتے ہوئے محمد عجوہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کی حالت ناگفتہ بہ ہے اس مسجد کے ستون ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اس مسجد میں قالین بھی نہیں ہیں۔
اس مسجد کی وضعیت معلوم کرنے کے بعد محکمہ اوقاف نے فیصلہ کیا کہ اس مسجد کی پندرہ دنوں میں مرمت کی جائے گی۔
source : http://shabestan.net