ثقافتی گروپ: فرانس كے "شہر بوآسی سن لجرر" میں ۲۴ اكتوبر كو فرانس كے اسلامی علوم كے تحقيقی اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ (IFESI) كی كوششوں سے اسلامی معيشت سے آگاہی كا ڈے منايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "ifesi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی معيشتی قوانين اور اس دين كے شرعی دستورات سے آگاہی كا شوق ركھنے والے افراد نے فرانس كے اسلامی علوم كے تحقيقی اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ میں حاضر ہو كر اسلامی معيشت كے شعبے كے اساتذہ اور طلباء سے گفتگو كی ہے۔
فرانس كا اسلامی علوم كا تحقيقی اور مطالعاتی انسٹیٹيوٹ كا ۲۰۰۱ء میں افتتاح ہوا تھا جس كا مقصد ايسے فرانسيسی زبان كے لوگوں كو اسلام سے آگاہ كرنا ہے جو اسلام اور اس كی دينی تعليمات كے بارے تخصصی معلومات حاصل كرنا چاہتے ہیں۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=614995